700 احکام خداوندی

Page 479 of 615

700 احکام خداوندی — Page 479

479 وَقَالُوا كُونُوا هُوَدًا أَوْ نَصَرَى تَهْتَدُوا قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَهِمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (البقرة: ١٣٦ ) اور وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی ہو جاؤ تو ہدایت پا جاؤ گے۔تو کہہ دے (نہیں) بلکہ ابراہیم حنیف کی امت ہو جاؤ ( یہی ہدایت کا موجب ہے ) اور وہ ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھا۔الاحمر النساء : ۱۶ - النحل : ۱۲۱ ، ۱۲۴ - الممتحنة : ۷ 635 1139 اطاعت کو خالص کرتے ہوئے اپنی توجہ دین کی طرف مرکوز رکھنا وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ O (يونس : ١٠٦) اور ( اللہ کی طرف ) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔اور تو ہرگز مشرکوں میں سے نہ بن۔فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَO (المؤمن : ۱۵) پس اللہ کو، اُس کی خاطر اطاعت کو خالص کرتے ہوئے ، پکارو خواہ کا فرنا پسند کریں۔-11: حمد حمد الروم : ۱۳ ، ۴۴ - هود ۲۲ - البينة ٦ - الاعراف: ٣٠- المؤمن : ٦٦ - القفن : ۲۳ - : الزمر: ۱۶،۱۵،۱۲،۳: 1140 ملت ابراہیم اپنانے سے مسلمانی کا اعزاز ملنا مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَهِيمَ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ " (الحج: ۷۹) (اے مومنو! ) اپنے باپ ابراہیم کے دین کو اختیار کرو کیونکہ ) اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔