700 احکام خداوندی

Page 478 of 615

700 احکام خداوندی — Page 478

1 478 1136 جاہلیت کی رسومات سے بچنا کی حمد وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالأغْلَلَ الَّتِى كَانَتْ عَلَيْهِمْ (الاعراف:۱۵۸) اور اُن سے اُن کے بوجھ اور طوق اتار دیتا ہے جو اُن پر پڑے ہوئے تھے۔1137 اللہ کے احکامات کی نافرمانی کی سزا وَمَنْ تَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ (سبا: ۱۳) اور جو بھی ان میں سے ہمارے حکم سے انحراف کرے گا اسے ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب چکھا ئیں گے۔وَمَنْ يَفْعَلُ ذلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَمَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ة (الفرقان: ۷۰،۶۹) اور جو کوئی ایسا کرے گا گناہ ( کی سزا) پائے گا۔اس کے لیے قیامت کے دن عذاب بڑھایا جائے گا اور وہ اس میں لمبے عرصہ تک ذلیل وخوار حالت میں رہے گا۔(نوٹ: اس حکم کو گزشتہ آیات ۶۹،۶۸ کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے) 634 1138 ملت ابراہیم کی پیروی کا حکم قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ ، إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَة و أسِنكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ (الممتحنة: ۵) یقینا تمہارے لئے ابراہیم اور ان لوگوں میں جو اُس کے ساتھ تھے ایک اُسوہ حسنہ ہے۔جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے بیزار ہیں اور اُس سے بھی جس کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (آل عمرن: ٩٦) پس ابراہیم حنیف کی ملت کی پیروی کرو اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھا۔