700 احکام خداوندی — Page 471
471 626 1125 مقتول کا قصاص۔آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام، عورت کے بدلے عورت يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنْثَى بِالْأُنثَى (البقرة : ١٧٩ ) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر مقتولوں کے بارہ میں قصاص فرض کر دیا گیا ہے۔آزاد کا بدلہ آزاد کے برابر ، نام کا بدلہ غلام کے برابر اور عورت کا بدلہ عورت کے برابر (لیا جائے )۔شهد له البقرة : ۱۸۰ - المائدة : ۴۲۔بنی اسرائیل : ۳۴ 627 1126 قصاص میں معافی کی صورت میں احسان کی تعلیم حمد فَمَنْ عُفِرَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِبَاعُ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءَ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ذلِكَ تَحْفِيفٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ O (البقرة : ١٧٩ ) اور وہ جسے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کر دیا جائے تو پھر معروف طریق کی پیروی اور احسان کے ساتھ اس کو ادائیگی ہونی چاہئے۔یہ تمہارے رب کی طرف سے رعایت اور رحمت ہے۔پس جو بھی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے درد ناک عذاب ( مقدر ) ہے۔شمرد شم المائدة : ۴۶ 128 1127 اپنے لوگوں کو گھروں سے نکالنے کی ممانعت حمد وَلَا تُخْرِجُوْنَ أَنْفُسَكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَO (البقرة: ۸۵)