700 احکام خداوندی

Page 470 of 615

700 احکام خداوندی — Page 470

470 1122 مومن کے قتل کی اُخروی سزا 1123 وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَلِدًا فِيهَا وَغَضِبَ الله عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (النساء : ۹۴) اور جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے۔وہ اس میں بہت لمبا عرصہ رہنے والا ہے۔اور اللہ اس پر غضبناک ہوا اور اس پر لعنت کی اور اس نے اس کے لئے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔مفسدوں کے انجام پر نظر رکھنا حمد وَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ اور غور کرو کہ فساد کرنے والوں کا انجام کیسا تھا۔1124 | اللہ اور رسول سے رقابت کرنے والوں کی سزا (الاعراف: ۸۷) إنَّمَا جَزَ وَ الَّذِينَ يُحَارِ بُونَ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أن يُقتَلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِى الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (المائدة: ۳۴) یقیناً اُن لوگوں کی جزا جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہے کہ انہیں سختی سے قتل کیا جائے یا دار پر چڑھادیا جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دئے جائیں یا انہیں دیس نکالا دے دیا جائے۔یہ اُن کے لئے دنیا میں ذلت اور رسوائی کا سامان ہے اور آخرت میں تو اُن کے لئے بڑا عذاب (مقدر) ہے۔