700 احکام خداوندی

Page 469 of 615

700 احکام خداوندی — Page 469

469 ط فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَّ دِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِةِ إِلَّا أَنْ يَصَّدَّقُوا فَإِن كَانَ مِنْ قَوْمِ عَدْوَ لَّكُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقَ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ وَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوبَةٌ مِنَ اللَّهِ ۖ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا 0 (النساء : ٩٣) اور کسی مومن کے لیے جائز نہیں کہ کسی مومن کو قتل کرے سوائے اس کے کہ غلطی سے ایسا ہو۔اور جو کوئی غلطی سے کسی مومن کو قتل کرے تو ایک مومن غلام کا آزاد کرنا ہے اور ( طے شد :) دیت اس کے اہل کو ادا کرنا ہوگی سوائے اس کے کہ وہ معاف کر دیں اور اگر د : ( مقتول ) تمہاری دشمن قوم سے تعلق رکھتا ہو اور وہ مومن ہو تب ( بھی ) ایک مومن غلام آزاد کرنا ہے۔اور اگر وہ ایسی قوم سے تعلق رکھنے والا ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان عہد و پیمان ہوں تو اس کے اہل کو طے شد :) دیت دینا لازم ہے اور ایک مومن غلام کا آزاد کرنا بھی۔اور جس کو یہ توفیق نہ ہو تو دو مہینے متواتر روزے رکھنا ہوں گے۔اللہ کی طرف سے یہ بطور تو بہ ( فرض کیا گیا) ہے۔اور اللہ دائی علم رکھنے والا ( اور ) بہت حکمت والا ہے۔(نوٹ: اس آیت میں کسی مومن کا قتل ناجائز قرار دیا گیا ہے۔ہاں اگر غلطی سے کوئی مومن قبل ہو جائے تو دیت کی درج ذیل صورتیں بیان ہوئی ہیں ) (1) ایک مومن غلام کا آزاد کرنا اور طے شدہ دیت اس نے اہل کو ادا کرنی ہوگی ہوائے اس کے کہ وہ معاف کردیں۔1119 (2) اور اگر منتول دشمن قوم سے ہو مگر ہو مومن تو تب بھی ایک مومن غلام آزاد کرنا ہو گا۔1120 (3 ) اگر مقتول ایسی قوم سے ہو کہ تمہارے اور اُن کے درمیان عہد و پیمان ہوں تو اس کے اہل کو طے شدہ دیت دینا لازم ہے اور ایک مومن غلام آزاد کرنا ہو گا۔1121 (4) اور جس کو یہ توفیق نہ ہوتو دو مہینے متواتر روزے رکھے۔یہ اللہ کی طرف سے بطور تو بہ فرض کیا گیا ہے۔