700 احکام خداوندی

Page 456 of 615

700 احکام خداوندی — Page 456

456 اور مشرکوں میں سے اگر کوئی تجھ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے یہاں تک کہ وہ کلام الہی سن لے پھر سے اس کی محفوظ جگہ تک پہنچا دے۔604 1079 جہاد میں دورانِ سفر چھان بین کرنے کا حکم اور جو کوئی سلام کرے اُسے مومن سمجھو يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ القى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا ( النساء : ۹۵ ) اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کر رہے ہو تو اچھی طرح چھان بین کر لیا کرو اور جو تم پر سلام بھیجے اس سے یہ نہ کہا کرو کہ تو مومن نہیں ہے۔(نوٹ: اس آیت میں دو احکام ہیں) (1) (2) 1080 دورانِ سفر چھان بین کرلیا کرو۔جو سلام کہے اسے مومن سمجھو۔606 1081 دوران جنگ کسی قسم کی زیادتی جائز نہیں وَقَاتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ O (البقرة : ١٩١ ) اور اللہ کی راہ میں ان سے قتال کرو جو تم سے قتال کرتے ہیں اور زیادتی نہ کرو۔یقینا اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔محمد الحجام