700 احکام خداوندی

Page 449 of 615

700 احکام خداوندی — Page 449

449 اور اللہ کی راہ میں ان سے قتال کرو جو تم سے قتال کرتے ہیں اور زیادتی نہ کرو۔یقینا اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔اور (دوران قتال ) انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی تم انہیں پاؤ اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے تمہیں انہوں نے نکالا تھا۔حمد كتب علَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَكُمْ ، وَ عَسَى أَنْ تَكْرَ هُوْا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ة (البقرة : ٢١٧) تم پر قتال فرض کر دیا گیا ہے جبکہ وہ تمہیں نا پسند تھا۔اور بعید نہیں کہ تم ایک چیز نا پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو۔اور مکن ہے کہ ایک چیز تم پسند کرو لیکن وہ تمہارے لیے شر انگیز ہو۔اور اللہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔حمد حمد البقرة : ۱۹۴ - ال عمرن: ۱۴۷، ۱۶۸ - النساء: ۷۸،۷۵ - التوبة : ۱۱۱ 500 1057 اسلامی جنگوں کی غرض مذہبی آزادی کا قیام ہے وَتَتلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ نتنة ويَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ نَانِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّلِمِينَ (البقرة: ۱۹۴) اور ان سے قتال کرتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین (اختیار کرنا ) اللہ کی خاطر ہو جائے۔پس اگر وہ باز آجائیں تو ( زیادتی کرنے والے ) ظالموں کے سوا کسی پر زیادتی نہیں کرنی۔(نوٹ: اس آیت میں مومنوں کو زبر دستی مرتذ کرنے والوں کے خلاف قتال کی اجازت بھی موجود ہے) الانفال: ٢٠- البقرة: ۲۱۸