700 احکام خداوندی — Page 447
447 ما أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَ أَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنفِقُونَ 6 (التوبة: ٩٢،٩١) نہ کمزوروں پر حرج ہے اور نہ مریضوں پر اور نہ اُن لوگوں پر جو (اپنے پاس ) خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے بشرطیکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے مخلص ہوں۔احسان کرنے والوں پر مواخذہ کا کوئی جواز نہیں۔اور اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور نہ اُن لوگوں پر کوئی حرف ہے کہ جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تا کہ تو انہیں (جہاد کے لیے ساتھ ) کسی سواری پر بٹھا لے تو تو انہیں جواب دیتا ہے میں تو کچھ نہیں پاتا جس پر تمہیں سوار کر سکوں۔اس پر وہ اس حال میں واپس ہوتے ہیں کہ ان کی آنکھیں اس غم میں آنسو بہا رہی ہوتی ہیں کہ وہ کچھ نہیں رکھتے جسے (راہ مولیٰ میں) خرچ کر سکیں۔عد محمد الاحزاب : ۱۹ - الفتح : ١٨ 505 1052 حسب استطاعت جنگ کی تیاری رکھنے کی ہدایت وَأَعِدُّوْالَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُ وَ كُمْ وَاخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ ، لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ اللَّهُ يَعْلَمُهُمُ (الانفال:۲۱) اور جہاں تک تمہیں تو فیق ہو اُن کے لئے تیاری رکھو، کچھ قوت جمع کر کے اور کچھ سرحدوں پر گھوڑے باندھ کر۔اس سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن اور ان کے علاوہ دوسروں کو بھی مرعوب کرو گے۔تم انہیں نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے۔586 1053 جہاد میں مومنوں کو سامان حفاظت ساتھ رکھنے کی ہدایت م يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ أَوِ انْفِرُوا جَمِيعًا ) (النساء: ۷۲ )