700 احکام خداوندی — Page 438
نشورات 438 (الفرقان: ۴۸) اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو لباس بنایا اور نیند کو آرام کا ذریعہ اور دن کو پھیلاؤ کا۔النمل: ۸۷ - القصص: ۷۲، ۷۴ - المؤمن : ١٢ - النباء : ١٢،١٠ 574 1058 سالوں کی گفتی اور حساب سیکھنے کا حکم (بنی اسرائیل: ۱۳) ما وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ايْتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَة لِتَبْتَغُوَ افَضْلاً مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَهُ تَفْصِيلًا اور ہم نے رات اور دن کے دو نشان بنائے ہیں۔پس ہم رات کے نشان کو مٹا دیتے ہیں اور دن کے نشان کو روشنی عطا کرنے والا بنا دیتے ہیں تا کہ تم اپنے رب کے فضل کی تلاش کرو اور تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کر سکو۔اور ہر بات ہم نے خوب کھول کھول کر بیان کر دی ہے۔575 1039 سورج ، سایہ کے معلوم کرنے کا ذریعہ ألَمْ تَرَإِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظَّلَّ ، وَلَوْشَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنَا ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلاة (الفرقان: ۴۶) (اے قرآن کے مخاطب ) کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیرے رب نے کس طرح سایہ کو لمبا کیا ہے۔اور اگر وہ چاہتا تو اسے ایک جگہ ٹھہرا ہو ابنا دیتا۔پھر ہم نے سورج کو اس پر ایک گواہ بنا دیا۔576 1040 کائنات کا مطالعہ کرنے کے لئے سفر (سیروسیاحت) کرنا حمد قُل سِيرُوا فِي الْاَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الآخرة (العنكبوت: ۲۱)