700 احکام خداوندی

Page 435 of 615

700 احکام خداوندی — Page 435

435 آسمان سے پانی اتر نے ، روئیدگی پیدا ہونے کھجوروں ، انگوروں ، زیتون ، انار جیسے پھلوں کے ذکر کے بعد فرمایا: ان کے پھلوں کی طرف غور سے دیکھو جب وہ پھل دیں اور اُن کے پکنے کی طرف۔یقینا ان سب میں ایک ایمان لانے والی قوم کے لئے بڑے نشانات ہیں۔علام الرحمن: ١۴,١١ - عبس : ۳۲:۲۷- حم السجدة: ۴۸ : ۷، ۱۲ 567 1030 پہاڑ جامد نہیں مسلسل حرکت میں ہیں حوَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ (النمل: ۸۹) اور تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اس حال میں کہ انہیں ساکن و جامد گمان کرتا ہے حالانکہ وہ بادلوں کی طرح چل رہے ہیں۔(یہ) اللہ کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔یقینا وہ اُس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔حمد ما وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بهِمْ وَجَعَلْنَا فِيْهَا فِجَا جَا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تا کہ وہ ان کے لئے غذا فراہم کریں اور ہم نے اس میں کھلے رستے بنائے تا کہ و ہ ہدایت پاویں۔566 1031 پرندوں کی ساخت پر غور کرنا (الانبياء : ۳۲ ) حم أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ ضَفْتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْ ءٍ بَصِيرٌ (الملك: ٢٠) کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلاتے اور کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا۔رحمان کے سوا کوئی نہیں