700 احکام خداوندی

Page 424 of 615

700 احکام خداوندی — Page 424

1 424 سے یمن کی پناہ میں آتی ہوں اگر تو تقویٰ شعار ہے۔(مریم: ۴۶,۴۲) وَاذْكُرْ فِي الْكِتَبِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّهُ كَانَ صِدِيقًا نَّبِيًّا إِذْ قَالَ لِآ بِيْهِ يَا بَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَالًا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِى عَنكَ شَيْئًا يَابَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَ نِي مِنَ الْعِلْمِ مَالَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي أَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا يَأْبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَنَ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلرَّحْمَنِ عَصِيَّا يَأْبَتِ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَنِ وَلِيًّاO اور اس (کتاب) میں ابراہیم کا ذکر بھی کر۔یقینا وہ ایک صدیق نبی تھا۔جب اُس نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ ! تو کیوں اس کی عبادت کرتا ہے جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور تیرے کسی کام نہیں آسکتا۔اے میرے باپ ! یقیناً میرے پاس وہ علم آچکا ہے جو تیرے پاس نہیں آیا۔پس میری پیروی کر۔میں ٹھیک راستے کی طرف تیری رہنمائی کروں گا۔اے میرے باپ ! شیطان کی عبادت نہ کر۔شیطان یقینا رحمان کا نافرمان ہے۔اے میرے باپ! یقینا میں ڈرتا ہوں کہ رحمن کی طرف سے تجھے کوئی عذاب پہنچے۔پس تو (اُس وقت ) شیطان کا دوست نکلے۔وَاذْكُرْ فِي الْكِتَبِ مُوسَى إِنَّهُ كَانَ سُخْلَصًا وَكَانَ رَسُوْلًا نَّبِيًّا j (مریم :۵۲) اور (اس) کتاب میں موسیٰ کا ذکر بھی کر۔یقیناد : خالص کیا گیا تھا اور ایک پیغمبر نبی تھا۔وَاذْكُرْ فِي الْكِتَبِ إِسْمَعِيلَ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُوْلًا نَّبِيَّاةً (مریم : ۵۵) اور (اس) کتاب میں اسماعیل کا ذکر بھی کر۔یقیناوہ کچے وعدے والا اور رسول ( اور ) نبی تھا۔وَاذْكُرْ فِي الْكِتَبِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِيقًا نَّبِيًّان اور (اس ) کتاب میں ادریس کا ذکر بھی کر۔یقینا وہ بہت سچا ( اور ) نبی تھا۔(مریم:۵۷)