700 احکام خداوندی

Page 412 of 615

700 احکام خداوندی — Page 412

1 412 اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور تم چلتے رہو جس طرف ( چلنے کا ) تمہیں حکم دیا جاتا ہے۔مدل هود : ۸۲ 542 998 تکالیف میں ہجرت کرنا یعنی اسائیلم لینا إِنَّ الَّذِيْنَ تَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِيمَ كُنتُمْ قَالُوا كُنَّا (النساء : ۹۸، ۱۰۱) ط مُسْتَضْعَفِيْنَ فِي لَارْضِ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً فَتْهَا جِرُوا فِيهَا فَأُولَئِكَ مَأوَهُمْ جَهَنَّمُ وَسَاءَتْ مَصِيرًا ) إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيْلَةً وَّلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا فَأُولَئِكَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَعْفُوَعَنْهُمْ ، وَكَانَ اللهُ عَفُوا غَفُورًا O وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةٌ وَمَنْ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكُهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ * وَكَانَ اللَّهُ غَفُوْرًا رحِيمًا لا یقینا وہ لوگ جن کو فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہیں وہ (ان سے) کہتے ہیں تم کس حال میں رہے؟ و : ( جو تیا) کہتے ہیں ہم تو وطن میں بہت کمزور بنادیے گئے تھے۔وہ (فرشتے) کہیں گے کہ کیا اللہ کی زمین وسیع نہیں تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے ؟ پس یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بُر اٹھکانہ ہے۔سوائے اُن مردوں اور عورتوں اور بچوں کے جنہیں کمزور بنادیا گیا تھا۔جن کو کوئی حیلہ میسر نہیں تھا اور نہ ہی وہ ( نکلنے کی ) کوئی راہ پاتے تھے۔پس یہی وہ لوگ ہیں ، بعید نہیں کہ اللہ اُن سے درگزر کرے اور اللہ بہت درگزر کرنے والا ( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے تو وہ زمین میں (دشمن کو ) نامراد کرنے کے ہت سے مواقع اور فراخی پائے گا۔اور جو اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلتا ہے پھر (اس حالت میں ) اُسے موت آجاتی ہے تو اس کا اجر اللہ پر فرض ہو گیا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔