700 احکام خداوندی — Page 411
411 اس کی طرف اپنی دونوں آنکھوں کی نظر کو پھیلا پھیلا کر مت دیکھ ، ( کیونکہ یہ سامان اُن کو اس لئے دیا گیا ہے ) کہ ہم اس کے ذریعہ سے اُن کی آزمائش کریں ، اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق سب سے اچھا اور باقی رہنے والا ہے۔الحجر : ۸۹ 540 191 ظالم بستی کو چھوڑنے کا حکم حمله (القصص : ۲۲۰۲۱) وَجَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَمُوسَى إِنَّ الْمَلَا يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجُ إِنّى لَكَ مِنَ النَّصِحِينَ ٥ فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَبُ قالَ رَبِّ نَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ O اور ایک شخص شہر کے پر لے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا۔اس نے کہا اے موسیٰ !یقیناً سردار تیرے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔پس نکل بھاگ۔یقینا میں تیری بھلائی چاہنے والوں میں سے ہوں۔پس وہ وہاں سے نکل کھڑا ہوا ، خوفزدہ اور ادھر اُدھر نگاہ ڈالتا ہوا۔اس نے کہا اے میرے رب ! مجھے ظالم قوم سے نجات بخش۔لا وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِى إِنَّكُمْ شُتَّبَعُونَ (الشعراء : ۵۳) اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ رات کو کسی وقت ہمارے بندوں کو یہاں سے لے چل۔یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔طه : ۷۸ ، الفرقان : ۲۴، ۲۵ - ص: ۴۵،۴۲ 541 992 ظالم بستی کو چھوڑتے وقت پیچھے نہ دیکھتے ہوئے تیزی سے منزل کی طرف بڑھنا حمد وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ وَاسْضُوْا حَيْثُ تُؤمَرُونَ O ( الحجر : ۶۶)