700 احکام خداوندی — Page 401
401 1 Y وَلَا أَنَا عَابِدُ مَّا عَبَدُ تُمْ وَلَا أَنتُمْ عَبِدُوْنَ مَا أَعْبُدُهُ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِينِةُ (الكفرون) ہم ہر زمانہ کے مسلمان سے کہتے ہیں کہ) تو (اپنے زمانہ کے کفار سے) کہتا چلا جا ( کہ ) سنو ! اے کا فرو! میں تمہارے طریق کے مطابق عبادت نہیں کرتا۔اور نہ تم میرے طریق کے مطابق عبادت کرتے ہو۔اور نہ میں (ان کی) عبادت کرتا ہوں جن کی تم عبادت کرتے چلے آئے ہو۔اور نہ تم (اس کی) عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں۔(اوپر کا اعلان نتیجہ ہے اس کا کہ) تمہارا دین تمہارے لئے (ایک طریق کار مقرر کرتا ہے اور میرا دین میرے لئے (دوسرا طریق کار مقرر کرتا) ہے۔الممتحنة: ٥ 974 527 سخت دل لوگوں سے کنارہ کشی کرنا حمد فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلْقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوْ عَدُونَ ) (الزخرف: ۸۴) پس (اے پیغمبر!) تو اُن کو چھوڑ دے کہ گند اُچھالتے رہیں اور اُس وقت تک کھیلتے رہیں کہ وہ اپنے اس عذاب کے وقت کو پالیس جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا تھا۔حمد وَاصْبِرْ عَلى مَا يَقُولُونَ وَاهَجُرُهُمْ هَجْرَا جَمِيلاه (المزمل: ١ ١ ) اور جو کچھ وہ (تیرے مخالف) کہتے ہیں اس پر صبر کر اور شریفانہ طور پر اُن سے الگ ہو جا۔528 975 جاہ و حشمت اور روپیہ کے زور پر اللہ کے راستہ سے روکنے کی ممانعت وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِ يُثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَ هَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ (لقمن:)