700 احکام خداوندی

Page 398 of 615

700 احکام خداوندی — Page 398

398 965 | نبی کو معجزہ دکھانے کی ہدایت وقعه قَالَ الْقِهَا يَمُوسى فَالْقَهَا فَإِذَا هِىَ حَيَّةٌ تَسْعَى قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ وَ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الأولى O وَاضْمُمُ يَدَكَ إِلَى جَنَاحِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ أية أخرى لِنُرِيَكَ مِنْ ابْتِنَا الْكُبْرَى (طه:۳۳،۲۰) اس نے کہا اسے پھینک دے اے موسیٰ! پس اس نے اسے پھینک دیا تو اچانک گویادہ ایک حرکت کرتا ہوا سانپ بن گیا۔اس نے کہا اسے پکڑ لے اور ڈر نہیں۔ہم اسے اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔اور تو اپنے ہاتھ کو اپنے پہلو میں بھینچ لے وہ بغیر بیماری کے سفید نکلے گا۔یہ دوسرانشان ہے۔تا کہ آئندہ ہم تجھے اپنے بڑے بڑے نشانات میں سے بھی بعض دکھا ئیں۔القصص: ٣٢- النمل: ١١ 519 966 داعیان کے لئے دینی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلَّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا ( التوبة : ١٢٢ ) قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُوْنَ پس ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ ان کے ہر فرقہ میں سے ایک گروہ نکل کھڑا ہوتا کہ وہ دین کا فہم حاصل کریں اور وہ اپنی قوم کو خبر دار کریں جب وہ ان کی طرف واپس لوٹیں تا کہ شاید وہ ( ہلاکت سے) بچ جائیں۔520 967 داعی الی اللہ کا مضبوطی سے اپنے موقف پر قائم رہنا فَلِذلِكَ فَادْعُ ، وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ، وَ لَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ هُمْ (الشورى : ١٦ ) پس اس بنا پر چاہنے کہ تو انہیں دعوت دے اور مضبوطی سے اپنے موقف پر قائم ہو جا جیسے تجھے حکم دیا