700 احکام خداوندی — Page 375
375 اگر وہ جبر کرتے یہاں تک کہ تو خود ہی اُن کی طرف باہر نکل آتا تو یہ ضرور اُن کے لئے بہتر ہوتا۔اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔487 896 نبی کے گھر میں داخل ہونے کے آداب (الاحزاب : ۵۴) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَن تُؤذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَظرِينَ إِنَّهُ " وَلَكِنْ إِذَا دُعِيْتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَا نَتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِ مِنْكُمُ ، وَ اللهُ لَا يَسْتَحْيِ مِنَ الْحَقِّ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو۔سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے۔مگر اس طرح نہیں کہ اس کے پکنے کا انتظار کر رہے ہو لیکن ( کھانا تیار ہونے پر ) جب تمہیں بلایا جائے۔تو داخل ہو۔اور جب تم کھا چکو تو منتشر ہو جاؤ۔اور وہاں (بیٹھے ) باتوں میں نہ لگے رہو۔یہ (چیز) یقینا نبی کے لئے تکلیف دہ ہے مگر وہ تم سے (اس کے اظہار پر ) شرماتا ہے اور اللہ حق سے نہیں شرماتا۔(نوٹ: اس آیت میں نبی کے گھروں میں داخلے کے درج ذیل آداب بطور حکم بیان ہوئے ہیں) نبی کے گھروں میں سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت ہو داخل نہ ہوا کرو۔نبی کے گھروں میں بہت پہلے داخل ہو کر کھانے کے پکنے کا انتظار نہ کیا کرو۔جب کھانا تیار ہو جائے اور تمہیں بلایا جائے تو داخل ہو جاؤ۔(1) 897 (2) 898 (3) 899 (4) 900 (5) 901 (6) 902 اور کھانا کھانے کے بعد جلد منتشر ہو جایا کرو۔اور وہاں بیٹھے باتوں میں نہ لگے رہا کرو۔یہ چیز نبی کے لئے تکلیف دہ ہے مگر وہ تم سے اس کے اظہار پر شرماتا ہے۔