700 احکام خداوندی

Page 364 of 615

700 احکام خداوندی — Page 364

1 364 ہیں۔تا کہ تجھ پر کوئی نا واجب قید نہ ہو۔اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو اُن ( بیویوں ) میں سے جس کو چاہے الگ کر دے اور جس کو چاہے اپنے پاس رکھ لے۔اور اُن عورتوں میں سے جن کو تو نے الگ کر دیا ہے کسی کو اپنے پاس لے آئے تو تجھ پر کوئی گنا نہیں۔یہ امر اس بات کے بہت زیادہ قریب ہے کہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں اور جو کچھ تو نے ان کو دیا ہے اس پر سب کی سب راضی ہو جائیں اور اللہ تمہارے دلوں کی ہر بات کو جانتا ہے اور وہ بہت جاننے والا (اور ) بہت سمجھ بوجھ سے کام لینے والا ہے تیرے لئے ( مزید ) عورتیں اس کے بعد حلال نہیں اور نہ یہ حلال ہے کہ ان موجودہ بیویوں کو بدل کر اور بیویوں کو لے خواہ اُن کا حسن تجھے کتنا ہی پسند ہو۔سوائے اُن عورتوں کے جن کے مالک تیرے دائیں ہاتھ ہوئے اور اللہ ہر ایک چیز کا نگران ہے۔( نوٹ : ان آیات میں درج ذیل عورتیں نبی کے لئے حلال قرار دی گئی ہیں) (1) 844 وہ جن کا حق مہر ادا ہو چکا ہو۔غنیمت میں ملنے والی زیرنگین عورتیں۔(2) 845 (3) 846 (4) 847 (5) 848 (6) 849 (7) 850 (8) 851 تیرے چچا کی بیٹیاں۔تیری پھوپھو کی بیٹیاں۔تیرے ماموں کی بیٹیاں۔تیری خالاؤں کی بیٹیاں۔اور ہر وہ عورت جو اپنے آپ کو ہبہ کے طور پر پیش کرے اور تو راضی ہو۔یہ مومنوں سے الگ خلصہ تیرے لئے ہے۔الگ کی ہوئی بیویوں میں سے اگر کسی کو واپس لانا چاہے تو لا سکتا ہے۔(9) 852 تا بیویوں کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں۔853 (10) بیویاں اُس پر راضی ہوں جو نبی نے ان کو دیا ہے۔854 (11) اوپر بیان شدہ کے علاوہ مزید عور تیں حلال نہیں ہیں۔