700 احکام خداوندی

Page 36 of 615

700 احکام خداوندی — Page 36

(7) 36 ایک روایت ہے کہ حضرت صہیب سے مروی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جس نے قرآن کریم کے محرمات کو عملاً حلال سمجھ لیا اس کا قرآن پر کوئی ایمان نہیں۔یعنی جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ان کی کوئی پروا نہیں کی ، قرآن کریم کے جو احکامات ہیں ان پر عمل نہ کیا، تو ایسا شخص لاکھ کہتا ہے کہ الحمدللہ میں مسلمان ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کا رسول ﷺ یہ کہتا ہے کہ نہیں تمہارا کوئی ایمان نہیں ہے۔کیونکہ تم قرآن کریم کے حکموں پر عمل نہیں کر رہے۔پس ایسے لوگوں کو جولوگوں کے حق مارتے ہیں ان کے حقوق غصب کر رہے ہیں اس حدیث کو سننے کے بعد سوچنا چاہئے کہ میرا ایمان جارہا ہے، کس طرح اس کو واپس لے کے آنا ہے۔(8) پھر ہر ایک جائز ولے کہ کتنے حکم ہیں جن پر میں عمل کرتا ہوں۔تو اگر روزانہ کی تلاوت کی عادت ہو اور پھر اس طرح روزانہ جائزہ ہو تو کیا دل کے اندر کوئی برائی رہ سکتی ہے۔کبھی نہیں تو یہ بھی ایک پاک کرنے کا ذریعہ ہو گا۔الفضل انٹرنیشنل ۱۸ اکتوبر ۲۰۰۴، جلد ۱ اشماره ۴۱) (9) اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں بے شمار احکامات دے کر ان پر عمل کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔( خطبه جمعه ۲۶ / اگست ۲۰۰۵ء)