700 احکام خداوندی

Page 37 of 615

700 احکام خداوندی — Page 37

37 777 صحابہ کا احکام الہی پر عمل کرنے کا جذبہ ایک مہاجر صحابی نے قرآنی احکام کی فہرست تیار کر رکھی تھی اور اُن کی کوشش رہتی کہ کوئی ایسا حکم قرآن کا نہ رہ جائے جس پر وہ عمل پیرا نہ ہوں۔وہ بیان کرتے ہیں کہ قرآنی حکم " اگر تمہیں کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ آیا کرو پر تیل کی غرض سے میں ساری عمر کوشاں رہا۔مدینہ کے ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ کوئی مجھے کہہ دے کہ میں اس وقت ملاقات نہیں کرنا چاہتا تم واپس لوٹ جاؤ تو میں واپس لوٹ آؤں۔مگر مجھے ایسی آواز سنائی نہ دی۔اور یہ حکم بغیر عمل کے رہ گیا۔(جامع البيان في تفسير القرآن از ابو جعفر محمد بن حریر الطبری جلد ۱۸ ، زیر آیت سورة السور: ۲۸) (1) (2) اس واقعہ میں صحابہ کے دو کر دار بیان ہوئے ہیں : صحابہ کا احکام پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ صحابہ کا با اخلاق ہونا کہ اپنے گھر آئے کسی مہمان کو رد نہ فرماتے تھے۔رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ) ☑