700 احکام خداوندی — Page 358
1 358 840 لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (الاعراف: ۳۳) تو پوچھ کہ اللہ کی ( پیدا کردہ) زینت کس نے حرام کی ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی ہے اور رزق میں سے پاکیزہ چیزیں بھی۔تو کہہ دے کہ یہ اس دنیا کی زندگی میں بھی اُن کے لئے ہیں جو ایمان لائے ( اور ) قیامت کے دن تو خلصہ ( بلاشرکت غیرے صرف انہی کے لئے ہوں گی )۔اسی طرح ہم نشانات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔488 600 زیرنگین اور نا بالغ بچے تین اوقات میں تمہاری خواب گاہوں میں اجازت لے کر داخل ہوں (النور: ۵۹) يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَاذِ نَكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَا نُكُمْ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلتَ سَرتِ مِنْ قَبْلِ صَلوةِ الْفَجْرِ وَ حِيْنَ تَضَعُوْنَ ثِيَا بَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَ مِنْ بَعْدِ صَلوةِ الْعِشَاءِ ثُ ثَلَتُ عَوْرَاتِ لَكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ! تم میں سے وہ جو تمہارے زیر نگیں ہیں اور وہ جو تم میں سے ابھی بالغ نہیں ہوئے ، چاہئے کہ وہ تین اوقات میں ( تمہاری خواب گاہوں میں داخل ہونے سے پہلے ) تم سے اجازت لیا کریں صبح کی نماز سے قبل اور اُس وقت جب تم قیلولے کے وقت (زائد) کپڑے اتاردیتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد۔یہ تین تمہارے پردے کے اوقات ہیں۔ان کے علاوہ ( بغیر اجازت آنے جانے پر ) نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ اُن پر۔841469 بالغ بچے دوسروں کی طرح اجازت لیا کریں وَإِذَا بَلَغَ الاطفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَا ذِ نُوْا كَمَا اسْتَأْ ذَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ (النور: ٦٠)