700 احکام خداوندی

Page 350 of 615

700 احکام خداوندی — Page 350

350 806 پاک دامن عورتوں پر الزام تراشنے والوں پر دنیا و آخرت میں لعنت 807 458 إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ الْغَفِلَتِ الْمُؤْسِنَتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ 0 (النور: ۲۴) یقینا وہ لوگ جو پاک دامن ، بے خبر مومن عورتوں پر بہتان باندھتے ہیں دنیا میں بھی لعنت کئے گئے اور آخرت میں بھی اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب (مقدر) ہے۔الاحزاب: ۵۹ اشاعت فاحشہ کی تعزیر حکومت وقت نافذ کر سکتی ہے إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوَالَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ) ( النور : (۲۰) یقینا وہ لوگ جو پسند کرتے ہیں کہ ان لوگوں میں جو ایمان لائے بے حیائی پھیل جائے اُن کے لئے دردناک عذاب ہو گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اور اللہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔459 108 فحاشی کی مرتکب عورت کو گھر میں محبوس رکھنا وَالَّتِى يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةٌ مِنْكُمْ فَإِن شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى يَتَوَفَّهُنَّ الْمَوْتُ أَوْيَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سبياوه (النساء: ١٦ ) اور تمہاری عورتوں میں سے وہ جو بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں ان پر اپنے میں سے چار گواہ بنالو۔پس اگر وہ گواہی دیں تو ان کو گھروں میں روک رکھو یہاں تک کہ ان کو موت آجائے یا ان کے لئے اللہ کوئی ( اور ) راستہ نکال دے۔