700 احکام خداوندی

Page 349 of 615

700 احکام خداوندی — Page 349

349 1 اُن دونوں کے حق میں کوئی نرمی کا رحجان ) تم پر قبضہ نہ کر لے۔اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لانے والے ہو۔اور اُن کی سزا مومنوں میں سے ایک گروہ مشاہد ہ کرے۔اور ایک زانی ( طبعا) شادی نہیں کرتا مگر کسی زانیہ یا مشرکہ سے اور ایک زانیہ سے (طبعا) کوئی شادی نہیں کرتا مگر زانی یا مشرک۔اور یہ قبیح فعل ) مومنوں پر حرام کر دیا گیا ہے۔(نوٹ: ان دو آیات میں درج ذیل پانچ احکام موجود ہیں ) (1) 798 (2) 799 (3) 800 (4) 801 (5)|802 (6) 803 804 زانیہ عورت اور زانی مرد کو (اگر ان پر الزام ثابت ہو جائے تو ) ۱۰۰ ۱۰۰ کوڑے لگاؤ۔ان دونوں قسم کے مجرموں کے متعلق تمہیں اللہ کے حکم بجالانے میں یعنی سزاد ینے میں رحم نہ آئے۔ان دونوں کی سزا کو مومنوں کی ایک جماعت مشاہدہ کرے۔ایک زانی ، زانیہ یا مشرکہ کے سوا کسی سے ہم صحبت نہیں ہوتا۔اور نہ زانیہ، زانی یا مشرک کے سواکسی سے ہم صحبت ہوتی ہے۔یہ (زنا) مومنوں پر حرام کر دیا گیا ہے۔لونڈیوں کی سز از نا میں نصف تفصیل کے لئے دیکھیں نکاح میں حلت وحرمت ) 805 مومن مردوں اور عورتوں کو بغیر کسی جرم کے اذیت پہنچانا وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤمِنِينَ وَالْمُؤمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا إِثْمًا مُّبِينًا ةً (الاحزاب : ۵۹) اور وہ لوگ جو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت پہنچاتے ہیں بغیر اُس (جرم ) کے جو انہوں نے کمایا ہو تو انہوں نے ایک بڑے بہتان اور کھلم کھلا گناہ کا بوجھ اٹھالیا۔