700 احکام خداوندی

Page 348 of 615

700 احکام خداوندی — Page 348

348 ط مِنَ الصَّدِقِيْنَ فَلَمَّارَا قَمِيصَهُ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ قَالَ إِنَّهُ مِنْ كَيْدِ كُنَّ إِنْ كَيْدَ كُنَّ عظيم (یوست : ۲۹،۲۶) اور وہ ( دونوں ) درواز ہ کی طرف دوڑے اور اس کشمکش میں اُس عورت ) نے اس کے کرتے کو پیچھے سے پھاڑ دیا۔اور جب وہ دروازے تک پہنچے تو انہوں نے اس (عورت) کے خاوند کو دروازہ کے پاس (کھڑا ) پایا (جس پر ) اس (عورت) نے (اپنے خاوند سے ) کہا جو (شخص) آپ کے اہل سے بدی ( کرنا ) چا ہے۔اس کی سزا سوائے اس کے (کوئی) نہیں (ہونی چاہئے ) کہ اسے قید کر دیا جائے یا (اسے) کوئی اور دردناک عذاب ( دیا جائے )۔اس (یعنی یوسف ) نے کہا (بات یہ نہیں بلکہ ) اس نے مجھ سے میری مرضی کے خلاف (ایک) فعل کروانا چاہا تھا اور اس ( عورت ہی) کے کنبہ میں سے ایک گواہ نے گواہی دی ( کہ اس عورت کے کپڑے صحیح سلامت ہیں اور اس آدمی کا گر تہ تازہ پھٹا ہوا ہے پس ) اگر اس کا کرتہ آگے سے پھاڑا گیا ہے تو اس عورت نے سچ کہا ہے اور وہ ( آدمی ) یقیناً جھوٹا ہے۔اور اگر اس ( مرد ) کا گر نہ پیچھے سے پھاڑ ا گیا ہے تو اس ( عورت ) نے جھوٹ بولا ہے اور وہ (مرد) یقیناً سچا ہے۔پس جب اُس (کے خاوند ) نے اس کے (یعنی یوسف کے ) کرتے کو دیکھا کہ پیچھے سے پھاڑا گیا ہے۔تو اُس نے (اپنی بیوی سے) کہا، یہ جھگڑا) یقینا تمہاری چالاکی سے ( پیدا ہوا) ہے۔تم عورتوں کی چالا کی بہت (بڑی) ہوتی ہے۔797457 زانی اور زانیہ کی سزا الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلَا تَأْخُذْكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ وَلَيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ الزَّانِي لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْمُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكَ ، وَحُرَمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ O زنا کا رعورت اور زنا کار مرد پس ان میں سے ہر ایک کو سوکوڑے لگاؤ اور اللہ کے دین کے تعلق میں (النور: ۴،۳)