700 احکام خداوندی

Page 338 of 615

700 احکام خداوندی — Page 338

1 338 اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یقینا تمہارے ازواج میں سے اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں۔پس ان سے بچ کر رہو۔اور اگر تم عفو سے کام لو۔اور درگزر کرو اور معاف کر دو تو یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(نوٹ: اس آیت میں اہل خانہ سے عفو و درگز را در معافی کے سلوک کا بھی حکم ملتا ہے ) 442 779 اولاد کو اصلاح وارشاد کی ترغیب دلانا حمد بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلوةَ وَ أمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأَ سُوْرَةٌ (لقمن : ۱۸ ) اے میرے پیارے بیٹے ! نماز کو قائم کر اور اچھی باتوں کا حکم دے اور نا پسندیدہ باتوں سے منع کر اور اس ( مصیبت ) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔یقینا یہ بہت اہم باتوں میں سے ہے۔443 | 780 اولاد کے حق میں دُعا کرنا م وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاO (الفرقان: ۷۵) اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے۔☆ رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِينَ ) اے میرے رب ! مجھے صالحین میں سے (وارث ) عطا کر۔وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے۔(النت : ۱۰۱) (الاحقاف: ١٦ )