700 احکام خداوندی

Page 33 of 615

700 احکام خداوندی — Page 33

33 ایدہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ارشادات حضرت خلیفہ اسی ایام ساده افتان بر اوران کی روشنی میں الخامس قرآن کریم کو بھی غور سے پڑھو، اس پر تدبر کرو، سو چو اور اس میں دیئے گئے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔کیونکہ اگر ہمیشہ کی ہدایت پانی ہے، ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنا ہے، اللہ تعالیٰ کی عبادت کا لطف اٹھانا ہے تو پھر اس تعلیم پر عمل کرنا بھی ضروری ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں دی ہے۔" خطبه جمعه ۹ را پریل ۲۰۰۴ از الفضل انٹر نیشنل ۲۳ را پریل ۶۲۰۰۴) جس کام کو کرنے یا نہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے اور جن اوامر و نواہی کے بارے میں آنحضرت علی ہم کو بتا چکے ہیں۔احمدیت کی ترقی اسی دینی تعلیم کے ساتھ وابستہ ہے۔( خطبه جمعه ۳۰ / جنوری ۲۰۰۴ ء از الفضل انٹرنیشنل ۲۰ فروری ۲۰۰۴ء) حضور انور نے ۲۴ ستمبر ۲۰۰۴ء کو بیت الفتوح میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے قرآن کریم پڑھنے اور اس پر متدبر کرنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ان الفاظ میں نصیحت فرمائی:۔(1) اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ پر اپنی شریعت کامل کی اور آخری شرعی کتاب قرآن کریم کی صورت میں نازل فرمائی جس میں گزشتہ انبیاء کے تمام واقعات بھی آگئے اور تمام شرعی احکام بھی اس میں آگئے اور آئندہ کی پیش خبریاں بھی اس میں آگئیں۔اور تمام علوم موجودہ بھی اور آئندہ بھی ، ان کا بھی اس میں احاطہ ہو گیا گویا کہ علم عرفان کا ایک چشمہ جاری ہو گیا۔(2) عام طور پر تمہیں یہ خیال نہ آئے کہ اس کتاب کے احکام ہر ایک کو سمجھ نہیں آسکتے ، ہر ایک کے لئے ان کا سمجھنا مشکل ہے۔اگر کوئی سمجھ آ بھی جائیں تو اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔تو اس بارے میں بھی قرآن کریم نے کھول کر بتا دیا ہے کہ یہ کوئی مشکل نہیں ہے۔یہ بڑی آسان کتاب ہے۔اور اس کی خوبی یہی ہے کہ یہ ہر طبقے اور مختلف استعدادوں کے لوگوں کے لئے راستہ دکھانے کا باعث بنتی ہے۔بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر وہ شخص جو اپنی اصلاح کرنا چاہتا ہے، ہدایت کے راستے تلاش کرنا چاہتا ہے، وہ نیک نیت ہوکر ، پاک دل ہو کر اس کو پڑھے اور اپنی عقل کے مطابق اس پر غور کرے، اپنی زندگی کو اس کے حکموں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔