700 احکام خداوندی

Page 32 of 615

700 احکام خداوندی — Page 32

32 احکام خداوندی کی اہمیت ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کی روشنی میں ی (الف) قرآن کریم پڑھانا کوئی معمولی سی بات نہیں۔قرآن کریم کو سمجھنا پہلے اس کی تلاوت کرنا پھر اسے سمجھ کر اس پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانا ایک احمدی کی زندگی کا مقصد ہے پس یہ میری آرزو ہے کہ بلکہ شاید آرزو کا لفظ اس سلسلہ میں درست نہ ہو یہ صرف آرزو نہیں ہے بلکہ میرا ضمع نظریہ ہے کہ اس طرح ہونا چاہئے کہ تمام احمد یوں سے یہ خدا تعالی کا کم از کم مطالبہ ہے چنانچہ ایک احمدی سے خدا تعالیٰ کے کم از کم مطالبہ کے میرے تصور کے مطابق ہر احمدی کو قرآن کریم کی عربی زبان میں تلاوت کرنے اور اس سے برکت حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔( خطاب شوری ) ی ہر گھر والے کا فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کی طرف توجہ دے۔ایک بھی آپ کے گھر کا فرد ایسا نہ ہو جو روزانہ قرآن کریم پڑھنے کی عادت نہ رکھتا ہو۔اور قرآن کریم کو پھر مضامین سمجھ کر پڑھے اور جو بھی ترجمہ میسر ہے اسکے ساتھ ملا کر پڑھتے پس قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی طرف ساری جماعت کو متوجہ ہونا چاہئے۔کوئی بھی ایسا نہ ہو جس کے پاس سوائے اس کے کہ شرعی عذر ہو جو روزانہ قرآن کریم کی تلاوت سے محروم رہے تمام بچوں کو اس کی عادت ڈالیں۔( کچھ کلیاں کچھ پھول صفحه ۲۴)