700 احکام خداوندی

Page 328 of 615

700 احکام خداوندی — Page 328

328 763 عورت کو چھونے سے قبل مہر مقرر نہ ہونے کی صورت میں طلاق دیتے وقت اپنی حیثیت سے کچھ متاع دینے کا حکم (البقرة: ۲۳۷) حمد لا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوَالَهُنَّ فَرِيضَةً ، وَسَيَعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِع قَدَرُهُ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ ، مَتَاعًا بِالْمَعْرُوْفِ = حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَO تم پر کوئی گنا نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جبکہ تم نے ابھی انہیں چھوا نہ ہو یا ابھی تم نے اُن کے لئے حق مہر مقرر نہ کیا ہو۔اور انہیں کچھ فائدہ بھی پہنچاؤ۔صاحب حیثیت پر اس کی حیثیت کے مطابق فرض ہے اور غریب پر اس کی حیثیت کے مناسب حال۔( یہ ) معروف کے مطابق کچھ متاع ہو۔احسان کرنے والوں پر تو ( یہ ) فرض ہے۔الاحزاب : ۵۰ 764 عورت کو چھونے سے قبل حق مہر مقرر ہونے کی صورت میں نصف حق مہر کی ادائیگی لازمی ہے حمد وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيْضَةٌ فَنِصْتُ ط مَا فَرَضْتُمْ إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحَ وَأَنْ تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَلَا تَنسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرة: ۲۳۸) اور اگر تم انہیں اس سے پیشتر طلاق دے دو کہ تم نے انہیں چُھوا ہو، جبکہ تم اُن کا حق مہر مقرر کر چکے ہو ، تو پھر جو تم نے مقرر کیا ہے اس کا نصف (ادا کرنا ) ہو گا سوائے اس کے کہ وہ ( عورتیں ) معاف کردیں، یاد شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے۔اور تمہارا عفو سے کام لینا تقوی کے زیادہ قریب ہے۔اور آپس میں احسان ( کا سلوک ) بھول نہ جایا کرو۔یقینا اللہ اس پر