700 احکام خداوندی

Page 325 of 615

700 احکام خداوندی — Page 325

325 1 748 (17) حمل والیوں پر پر وضع حمل تک خرچ کرو۔749 (18) وضع حمل کے بعد اگر وہ تمہاری خاطر بچے کو دودھ پلا ئیں تو ان کی اجرت انہیں دو۔(البقرة: ۲۳۴ کے مطابق " دو سال تک دودھ پلانے کے لئے عورت کا نان و نفقہ مرد کے ذمہ ہے") 750 (19) اور اس اُجرت کا فیصلہ حسب دستور باہمی مشورہ سے کرو۔751 (20) اگر آپس میں کسی فیصلہ پر اکٹھے نہ ہوسک تو کوئی اور عورت اس بچے کو دودھ پلائے۔( مزید دیکھیں البقرة : ۲۳۴) 752 (21) مالدار مرد ( دودھ پلانے والی عورت پر ) اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے۔753 (22) جو مالدار نہیں وہ اپنی طاقت کے مطابق خرچ کرے۔754 (23) جو کوئی خدا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دودھ پلانے والی عورت کی مزدوری صحیح طور پر ادا کرے گا تو اگر وہ جنگی کی حالت میں بھی ہے تو اللہ اس کے بعد اس کے لئے فراخی کی حالت پیدا کر دے گا۔155 چھونے سے قبل اگر طلاق ہو تو کوئی عزت نہیں 756 بَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤمِن ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ (الاحزاب:۵۰) تَمَسُّوهُنَّ فَمَا نَكُمُ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُونَهَا اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر اس سے پہلے انہیں طلاق دے دو کہ تم نے انہیں چھوا ہو تو ان کے اوپر تمہاری طرف سے کوئی عدت نہیں جس کا تم شار رکھو۔مطلقہ عورتیں تین حیض تک اپنے آپ کو رو کے رکھیں وَالْمُطَلَّقْتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَثَةَ قُرُوءٍ ط اور مطلقہ عورتوں کو تین حیض کی مدت تک اپنے آپ کو رو کے رکھنا ہو گا۔(البقرة: ۲۲۹)