700 احکام خداوندی

Page 31 of 615

700 احکام خداوندی — Page 31

31 احکام خداوندی کی اہمیت ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی روشنی میں قرآن کریم میں بہت بڑی روحانی تاثیرات پائی جاتی ہیں۔تم اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کی ہدایات کے مطابق ڈھالو اور ان احکام کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزارو جو قرآن کریم نے بتائے ہیں۔اس کے نتیجے میں ایک طرف تو تمہاری عقل میں جلا پیدا ہوگا اور دوسری طرف جتنا جتنا تقویٰ تم حاصل کرو گے جس قدر مقام قرب کو تم پا لو گے۔اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے رموز تم پر کھولے گا اور تمہیں اپنا مقرب بنالے گا۔وہ ایک امتیازی نشان تمہیں دے گا۔(الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۶۹) اگر تم الکتاب پر عمل کرنے والے ہو گئے اگر تم اس کے احکام کی اطاعت کرنے والے ہو گے تو اللہ جوعزیز ہے تمہیں عزت کے ایسے مقام پر کھڑا کرے گا کہ دنیا کی کوئی طاقت تمہارا مقابلہ نہ کر سکے گی اگر تمہاری ترقی کے سامنے ہمالیہ پہاڑ بھی حائل ہوں گے تو وہ پاش پاش کر دئیے جائیں گے۔(خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۶۶ء از الفضل ۱۷اراگست ۱۹۶۶ء) حمد اگر ہم اس دنیا میں عزت اور شرف حاصل کرنا چاہتے ہیں ، اگر ہمارے دل میں یہ خواہش ہے کہ ایک طرف ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے اور دوسری طرف آئندہ نسلیں بھی ہمیں نیک نام سے یاد کریں ، ہمارے لئے دعا ئیں کرنے والی ہوں کہ اے خدا! ان لوگوں پر اپنی زیادہ سے زیادہ رحمتیں نازل کرتا چلا جا۔تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کو سیکھیں ، جانیں اور اس کی اتباع کریں۔اور اس کو ہر وقت اپنے سامنے رکھیں۔اسی لئے میں نے قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی طرف جماعت کو توجہ دلائی تھی۔( قرآنی انوار صفحه ۱۷) جماعت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ احمدیت کی ترقی اور غلبہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہم خود کو بھی اور اپنے ماحول کو بھی کلام الہی کے اندار سے منور کریں اور منور رکھیں۔(الفضل ۹ ر جولائی ۱۹۶۷ء) ہیں پہلے ناظرہ پڑھنا سکھانا ہے، پھر ترجمہ سکھانا ہے اور پھر قرآن کریم کے معانی ، پھر اس کے علوم اور اس کی حکمتوں سے آگاہ کرنا ہے۔( قرآنی انوار صفحه ۶۶) ضروری ہے کہ ہر احمدی اپنے دل کو نور قرآن سے اتنا منور کرے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآنی نور ہی نظر آئے اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی سے منور کرنے میں ہمہ تن مشغول ہو جائے۔( خطبه جمعه ۱۹۶۶ء)