700 احکام خداوندی — Page 30
30 زندہ اور فعال قوم نظر آنے لگ جاؤ گے تم اس بات پر فخر نہ کرو کہ تمہارے پاس قرآن کریم موجود ہے۔اگر تمہارے پاس قرآن کریم موجود ہے تو سوال یہ ہے کہ تم نے اس سے کیا فائدہ اٹھایا؟ اگر تم قرآن کریم پڑھ کر اس سے فائدہ اٹھاتے ہو تو تم سے بڑھ کر خوش قسمت اور کوئی نہیں اور اگر تم اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو تم سے بڑھ کر بد قسمت بھی اور کوئی نہیں کیونکہ تمہاری جیبوں میں سونا بھرا ہے مگر تم اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔( تفسیر کبیر جلد ۷ صفحه ۶۳۹ - ۶۴۰) ید پھر اے پڑھنے والو! میں آپ سے کہتا ہوں قرآن پڑھنے، پڑھانے اور عمل کرنے کے لئے ہے۔پس ان نوٹوں میں اگر کوئی خوبی پاؤ تو انہیں پڑھو، پڑھاؤ اور پھیلاؤ۔عمل کرو عمل کرواؤ اور عمل کرنے کی ترغیب دو۔یہی اور یہی ایک ذریعہ اسلام کے دوبارہ احیاء کا ہے۔(الفضل انٹرنیشنل، ۵/ مارچ ۲۰۰۴ء) کلام اللہ میں سب کچھ بھرا ہے یہ سب بیماریوں کی ایک دوا ہے جو ہے اس سے الگ حق سے الگ ہے جو ہے اس سے جدا حق سے جدا ہے = O = O = O = مصیبتوں کو نکالتا ہے بلاؤس کو سر سے ٹالتا ہے گلے کا تعویز اسے بناؤ ہمیں یہی حکم مصطفے ہے = O = O = O = ایمان مجھ کو دیدے عرفان مجھ کو دیدے قربان جاؤں تیرے قرآن مجھ کو دیدے = O = O = O = قرآن پاک ہاتھ میں ہو دل میں نور ہو مل جائے مومنوں کو فراست خدا کرے قائم ہو پھر سے حکیم محمد جہان میں ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خدا کرے