700 احکام خداوندی — Page 309
309 1 مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا۔اور یقینا وہ ایک سخت نا پسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔اور اللہ یقینا بہت درگزر کرنے والا ( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔الامة الاحزاب : 706 بیویوں کو ماں کہہ کر رجوع کرنے کا کفارہ (المجادلة: ۴، ۵) وَالَّذِينَ يُظْهِرُونَ مِنْ نِسَآئِهِمْ ثُمَّ يَعُودُوْنَ لِمَا قَالُوْافَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ أَن يُشْمَاسًا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ O فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا ۚ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِيِّينَ بِسْكِيْنا ذَلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَلِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ O اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں کو ماں کہہ دیتے ہیں ، پھر جو کہتے ہیں اس سے رجوع کر لیتے ہیں ، تو پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں ایک گردن کا آزاد کرنا ہے۔یہ وہ ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ جو تم کرتے ہو اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔پس جو (اس کی) استطاعت نہ پائے تو مسلسل دو مہینے کے روزے رکھنا ہے پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں۔پس جو (اس کی بھی ) استطاعت نہ رکھتا ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔یہ اس لئے ہے کہ تمہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے طمانیت نصیب ہو۔یہ اللہ کی حدود ہیں اور کافروں کے لئے بہت ہی درد ناک عذاب ( مقدر ) ہے۔(نوٹ: ان آیات میں بیویوں کو ماں کہہ کر (ظہار ) رجوع کرنے کی صورت میں بیوی کو چھونے سے پیشتر یہ کفارہ ادا کرنا ہے) (1) (2) 707 (3) 708 ایک غلام آزاد کرنا ہے۔اگر غلام آزاد کرنے کی طاقت نہ ہو تو دو مہینے کے روزے رکھنا ہے۔اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو ۶۰ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔