700 احکام خداوندی

Page 305 of 615

700 احکام خداوندی — Page 305

305 1 اللہ اُن کے ایمان کو خوب جانتا ہے لیکن اگر تم بھی جان لو کہ وہ مومن عورتیں ہیں تو اُن کو کافروں کی طرف مت لو ٹا ؤ۔نہ وہ اُن (کافروں) کے لئے جائز ہیں اور نہ وہ (کافر) اُن (عورتوں) کے لئے جائز ہیں اور چاہئے کہ کفار نے جو اُن ( عورتوں کے نکاح ) پر خرچ کیا ہود ؟ ان کو واپس کر دو۔اور ( جب تم ان عورتوں کو کفار سے فارغ کروالو تو ) اُن کے معاوضے ( یعنی مہر ادا کرنے کی صورت میں اگر تم اُن سے شادی کر لو تو تم پر کوئی اعتراض نہیں۔اور کافر عورتوں کے ننگ و ناموس کو قبضہ میں نہ رکھو جو کچھ تم نے اُن پر خرچ کیا ہے (اگر وہ بھاگ کر کفار کی طرف چلی جائیں تو ) کفار سے مانگو۔اور ( اگر کفار کی بیویاں مسلمان ہو کر مسلمانوں سے آملیں تو ) جو کچھ انہوں کے (اپنے نکاحوں پر ) خرچ کیا ہے مسلمانوں سے مانگیں۔یہ تمہیں اللہ کا ارشاد ہے۔وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جانے والا (اور) حکمت والا ہے۔اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی بھاگ کر کافروں کے پاس چلی جائے اور اس کے بعد تمہارے ہاتھ میں بھی کوئی کا فرعورت ( جنگی قیدی کے طور پر ) آئے تو تم ان لوگوں کو جن کی بیویاں بھاگ کر کافروں سے جاملی ہیں ان کے اصل خرچ کے برابر جو انہوں نے اپنے نکاحوں پر کیا تھا ادا کر دو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔جس پر تم ایمان لاتے ہو۔(نوٹ : ان دو آیات میں ایسی مومن عورتیں جو ہجرت کر کے آئی ہوں کے بارہ میں درج ذیل احکام موجود ہیں ) (1) (2) 691 (3) 692 (4) 693 (5) 694 (6) 695 اے مومنو! تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو ان کو اچھی طرح آزمالیا کرو۔اگر تمہیں اُن کے مومن ہونے کا علم ہو جائے تو انہیں کفار کی طرف نہ لوٹاؤ۔یہ مومن عورتیں کافروں کے لئے جائز نہیں اور نہ وہ کافران مومن عورتوں کے لئے جائز ہیں۔کفار نے جو ان عورتوں کے نکاح پر خرچ کیا ہو ، وہ انہیں واپس کر دو۔جب تم ان عورتوں کو کفار سے فارغ کروالو تو اُن کے معاوضے ( یعنی مہر ادا کرنے کی صورت میں اگر تم اُن سے شادی کر لو تو تم پر کوئی اعتراض نہیں۔کافر عورتوں کے نکاح کا معاملہ اپنے قبضہ اختیار میں نہ لو۔