700 احکام خداوندی

Page 303 of 615

700 احکام خداوندی — Page 303

303 1 675401 غیر رشتہ دار منکوحہ عورتیں بھی حرام ہیں وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ: (النساء: ۲۵) اور عورتوں میں سے وہ بھی تم پر حرام ہیں ) جن کے خاوند موجود ہوں سوائے اُن کے جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوں۔676402 کون سی رشتہ دار عورتیں نکاح میں نہیں آسکتیں (النساء:۲۴) ہو حرمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَتُكُمْ وَبَنتُكُمْ وَاَخَوْتُكُمْ وَعَمْتُكُمْ وَخَلَتُكُمْ وَبَنْتُ الْآخِ وَبَنتُ الَّا خَستِ وَأُمَّهَتُكُمُ الَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ الَّتِي فِي حُجُوْرِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ هِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَا لُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الأخَتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّا اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّ حِيْمان تم پر تمہاری مائیں حرام کر دی گئی ہیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور جن بیویوں سے تم ازدواجی تعلقات قائم کر چکے ہو ان کی وہ پچھلگ بیٹیاں بھی تم پر حرام ہیں جو تمہارے گھر میں پلی ہوں۔ہاں اگر تم ان (یعنی بیویوں) سے ازدواجی تعلق قائم نہ کر چکے ہو تو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں۔نیز تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی جو تمہاری پشت سے ہوں۔نیز یہ بھی ( تم پر حرام ہے ) کہ تم دو بہنوں کو اپنے نکاح میں ) اکٹھا کر و سوائے اس کے جو پہلے گزر چکا۔یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔نوٹ درج ذیل رشتے دار عورتیں حرام ہیں ) (1) 677 مائیں