700 احکام خداوندی — Page 302
302 ناپاک اور خبیث عورتوں کے لئے ناپاک اور خبیث مرد ہی ہوں گے الْخَبيثَتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ ) ج (النور: ۲۷) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور نا پاک مر دنا پاک عورتوں کے لئے ہیں۔671 پاک مرد پاک عورتوں کے لئے ہوں گے 671 398 والطَّبْتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبت ) ج (النور: ۲۷) اور پاکیز عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیز پھر د پاکیز عورتوں کے لئے ہیں۔672 (نوٹ: حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کو اللہ مولانا نے اپنے تفسیری نوٹ میں تحریر فرمایا ہے کہ یہاں نیکی میں مشہور عورتوں پر بدی کا الزام لگانے سے بچنے کی ہدایت ہے۔اور یوں یہ ایک الگ حکم بنتا ہے ) 339 673 اہل کتاب عورتوں سے نکاح کی اجازت وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ الْمُؤمِنتِ وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ إِذَا اتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ الْمُسْفِحِيْنَ وَلَا مُتَّخِذِيَ أخدان (المائدة: ٦ ) اور پاکباز مومن عورتیں اور اُن لوگوں میں سے پاکباز عور تیں بھی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تمہارے لئے حلال ہیں جبکہ تم انہیں نکاح میں لاتے ہوئے اُن کے حق مہر ادا کرو۔674400 | اپنے باپ دادوں کی منکوحہ عورتوں سے نکاح نہ کرو ولا تَنكِحُوا مَانَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلان (النساء : ٢٣) اور عورتوں میں سے اُن سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے آباء نکاح کر چکے ہوں سوائے اس کے جو پہلے گزر چکا۔یقینا یہ بڑی بے حیائی اور بہت قابل نفرین ہے۔اور بہت ہی بُرا رستہ ہے۔