700 احکام خداوندی

Page 29 of 615

700 احکام خداوندی — Page 29

29 احکام خداوندی کی اہمیت راضی ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الثانی (کتاب سے پانی ہو) کی روشنی میں آپ راضی حمد تزکیہ نفس اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک پہلے بدیوں سے اجتناب اور پھر نیکیوں کو اختیار نہ کیا جاوے۔اس لئے ضروری ہے کہ ان افعال کا جن کو حضرت احدیت نا پسند فرماتے ہیں اور ان کا جن کو پسند فرماتے ہیں پورا علم حاصل کیا جاوے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے اس قرآن پر جس پر آپ تلاوت فرماتے تھے ، اوامر اور نواہی کی فہرست بنائی ہوئی تھی۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو خدا تعالی کے اوامر اور نواہی کی تعمیل کا کس قدر خیال تھا۔تو تزکیہ کے لئے ان باتوں کا معلوم ہونا نہایت ضروری ہے اور جب یہ معلوم ہو جائیں تو پھر بہت آسانی ہو جاتی ہے۔کیونکہ انسان بے علمی کی تاریکی سے نکل کر علم کے اجالے میں آجاتا ہے۔جب اوامر و نواہی معلوم ہو جائیں تو ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔کیونکہ میچ ذرائع کے معلوم ہونے کے بعد ان پر کوشش کرتا ہی کا میابی کا واحد گر ہوتا ہے۔لیکن عمل کرنے میں اگر کوئی غلطی ہو جائے یا پوری طرح عمل نہ کر سکے۔تو کوشش چھوڑنی نہیں چاہئے۔بلکہ کوشش جاری رکھنی چاہئے جو اس کی آئندہ ترقی کا باعث ہو جائے گی۔ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جن اعمال کے بغیر ایمان کامل ہی نہیں ہوسکتا ان میں سے کسی کو چھوٹنے نہ دے اور سب پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔(عرفان الهی از انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۳۰۹ ۳۱۰) یہ مت سمجھو کہ چھوٹے چھوٹے احکام میں اگر پروانہ کی جاوے تو کوئی حرج نہیں یہ بڑی بھاری غلطی ہے جو شخص چھوٹے سے چھوٹے حکم کی پابندی نہیں کرتا وہ بڑے سے بڑے حکم کی بھی پابندی نہیں کر سکتا۔خدا کے سب حکم بڑے ہیں بڑوں کی بات بڑی ہی ہوتی ہے جن احکام کو لوگ چھوٹا سمجھتے ہیں ان سے غفلت اور بے پرواہی بعض اوقات کفر تک پہنچا دیتی ہے۔خدا تعالیٰ نے بعض چھوٹے چھوٹے احکام بتائے ہیں مگر ان کی عظمت میں کمی نہیں آتی۔منصب خلافت از انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۴۳) حمد جب ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہمارے پاس قرآن کریم جواہرات کی ایک کان ہے جس میں سے نئے سے نئے جواہر نکلتے رہتے ہیں تو پھر کیوں ہم انہی جواہرات پر اکتفا کریں جو پہلے لوگ حاصل کر چکے ہیں اور کیوں قرآنی کان میں سے ہم نئے ہیرے اور جواہرات نہ نکالیں۔( فضائل القرآن از انوار العلوم جلدا صفحه ۹۶) قرآن کریم پڑھنے کے بعد سوچنے کی عادت ڈالو اور سوچنے کے بعد اس پر عمل کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم ایک