700 احکام خداوندی — Page 293
293 صاحب توفیق اپنے عزیز وں اور مسکینوں کو کچھ نہ دینے کی قسم۔کھائیں وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ أنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسَكِينَ وَ الْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ( النور : ۲۳) اور تم میں سے صاحب فضیلت اور صاحب توفیق اپنے قریبیوں اور مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہ دینے کی قسم نہ کھائیں۔رشتہ دار یتیم کی خصوصی خبر گیری کا حکم أو اطعم فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ يَّتِيْمًا ذَا مَقَرَبَةٍ (البلد: ۱۶،۱۵ ) یا ایک عام فاقے والے دن میں کھانا کھلانا۔ایسے یتیم کو جو قرابت والا ہو۔یتیم مسکین اور اسیر کو کھانا کھلانا وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتِيمًا وَ أَسِيرًاO (الدهر : ٩) اور اُس خدا کی محبت میں مسکین ، یتیم اور اسیر کوکھانا کھلاتے ہیں۔وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ هُ اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا تھا۔احمد الفجر : :۱۹ - البلد : ۱۷،۱۲ (الحاقة : ۳۵) 644 380 645 381 646 332 647 غرباء کی خبر گیری وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذريت: ۲۰)