700 احکام خداوندی — Page 28
7777 28 احکام خداوندی کی اہمیت راضی ارشادات حضرت خلیفتہ اسی الاول (المقآپ سے اپنی مرہ کی روشنی میں تمہیں فخر ہے کہ قرآن فہمی ہم میں ہے۔مگر یہ نظر جا ئز اس وقت ہو گا کہ تم ایک بار اس قرآن کو دستور العمل بنانے کے واسطے سارا پڑھ لو۔لوگ مجھ سے پوچھا کرتے ہیں کہ قرآن شریف کیونکر آ سکتا ہے۔میں نے بارہا اس کے متعلق بتایا کہ اول تقویٰ اختیار کرو۔پھر مجاہدہ کرو اور پھر ایک بار خود قرآن شریف کو دستور العمل بنانے کے واسطے پڑھ جاؤ۔جو مشکلات آئیں ان کو نوٹ کر لو۔پھر دوسری مرتبہ اپنے گھر والوں کو سناؤ۔اس وقت مشکلات باقی رہ جائیں ان کو نوٹ کرلو۔اس کے بعد تیسری مرتبہ اپنے دوستوں کو سناؤ۔چوتھی مرتبہ غیروں کے ساتھ پڑھو۔میں یقین کرتا ہوں اور اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ پھر کوئی مشکل مقام نہ رہ جائے گا۔خدا تعالیٰ خود مدد کرے گا۔لیکن غرض ہو اپنی اصلاح اور خدا تعالیٰ کے دین کی تائید کوئی اور غرض درمیان نہ ہو۔بڑی ضرورت عمل درآمد کی ہے۔( حقائق الفرقان جلد ۲، صفحه ۳۱۵) ی غلطی پر ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں قرآن پر عمل نہیں ہو سکتا۔لوگ قرآن کے احکام سے بڑھ کر اپنی رسوم پر عمل کرتے ہیں۔( حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۲۰۴ ) ہی میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف جس قدر پڑھو اور جتنا اس پر غور کرواسی قدر لطیف اور راحت بڑھتی جاوے گی۔طبیعت اکتانے کی بجائے چاہے گی کہ اور وقت اس پر صرف کرو عمل کرنے کے لئے کم از کم جوش پیدا ہوتا ہے اور دل میں ایمان، یقین اور عرفان کی لہریں اُٹھتی ہیں۔( حقائق الفرقان جلدا، صفحه ۳۴) ہو جو خدا تعالیٰ مجھے بہشت میں اور حشر میں نعمتیں دے تو میں سب سے پہلے قرآن شریف مانگوں گا تا حشر کے میدان میں بھی اور بہشت میں بھی قرآن شریف پڑھوں، پڑھاؤں اور سناؤں۔(تذکرۃ المہدی جلد ، صفحہ ۲۴۶)