700 احکام خداوندی

Page 27 of 615

700 احکام خداوندی — Page 27

27 ہیں وغیر۔۔۔یه فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔اس لئے قرآن کی تلاوت کرتے رہو اور دُعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔( ملفوظات جلد ۵ صفحه ۱۰۲) اشعار قرآن کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا اکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنا یہ روز کر مبارک سبحان من برانی = O = O = O = دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے = 0 = 0 = 0 = قرآن خدا نما ہے خدا کا کلام ہے یہ اس کے معرفت کا چمن ناتمام ہے = O = O = O = وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں = O = O = O = اک کرم کر پھیر دے لوگوں کو فرقاں کی طرف نیز دے توفیق تا وہ کچھ کریں سوچ اور بیچار =0=0=0= نور فرقان ہے جو سب نوروں سے احلا نکلا پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا نکلا یا الہی تیرا فرقان ہے کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں = O = O = O = = O = O = O = مئے عرفان کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا پہلے سمجھے تھے کہ موٹی کا عصا ہے فرقاں پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا نکلا =0=0=0= سبق سارے بھولیں نہ بھولے یہ ہرگز سکھاتا ہے جو تم کو قرآن طیب =O=0=0 =