700 احکام خداوندی — Page 272
1 272 347 569 | خرچ میں میانہ روی وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوالَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوْاوَ كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًاO (الفرقان: ۶۸) اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو اسراف نہیں کرتے اور نہ بخل سے کام لیتے ہیں بلکہ اس کے درمیان اعتدال ہوتا ہے۔348 570 قحط اور سخت دنوں کی خاطر پس انداز جمع کرنے کی ترغیب (یوسف: ۴۹،۴۸ ) قَالَ تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَأَبًا ، فَمَا حَصَدَ تُمْ فَذَرُوهُ فِي سُنْبُلِةِ إِلَّا قَلِيلًا يما نا كُلُوْنَ O ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِ ذلِكَ سَبْعَ شِدَادٌ يَّا كُلْنَ مَا قَدَّ مُتُمْ لَهُنَّ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّا تُحْصِنُونَ اس نے کہا ( کہ) تم سات برس مسلسل جدو جہد سے کاشت ( کا کام ) کرو گے پس (اس عرصہ میں ) جو ( کچھ ) تم کاٹو اس (سب) کو سوائے (اس) تھوڑے سے حصہ کے جو تم کھا لو ، اس کی بالیوں میں (ہی) رہنے دینا۔پھر اس کے بعد سات سخت ( تنگی کے سال ) آئیں گے ( اور ) سوائے اس قلیل مقدار کے جسے تم پس انداز کراو و ہ اس ( تمام غلہ ) کو جو تم نے ان کے لئے پہلے سے جمع کر چھوڑا ہو گا کھا جائیں گے۔349 | 571 | حرمت والی چیزیں حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِيَةُ والنَّطِيحَةُ وَمَا أَكل السَّبُعُ إِلَّا مَاذَ كَيْتُمْ ط وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَنْ تَسْتَقْسِمُوا بِالْازْلَامِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ - (المائدة:۴) تم پر مردار حرام کر دیا گیا ہے اور خون اور سور کا گوشت اور جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو اور دم گھٹ کر مرنے والا اور چوٹ لگ کر مرنے والا اور گر کر مرنے والا اور سینگ لگنے سے