700 احکام خداوندی — Page 26
26 26 ( لمفوظات جلدا، صفحه ۳۸۶) سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب الہی کو پڑھو۔بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکا ر ہے ہماری جماعت کو چاہئے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جا ئیں۔اس وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لوتو تمہاری فتح ہے اس نور کے آئے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔یہ میری نصیحت ہے جس کو میں ساری نصائح قرآنی کا مغز سمجھتا ہوں۔قرآن شریف کے ۳۰ سپارے ہیں اور دو سب کے سب نصائح سے لبریز ہیں۔لیکن ہر شخص نہیں جانتا کہ ان میں سے دو نصیحت کون کی ہے جس پر اگر مضبوط ہو جاویں اور اس پر پورا عمل درآمد کریں تو قرآن کریم کے سارے احکام پر چلنے اور ساری منہیات سے بچنے کی توفیق مل ( ملفوظات جلد نمبر ۴ ، صفحه ۱۴۹) جاتی ہے۔امر ہے۔کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کریم کے ماتحت چلتے ہیں۔قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال ( ملفوظات جلدا ، صفحه ۴۰۹) ہ بہتر طریق یہ ہے کہ ایسے وظائف میں جو وقت اس نے صرف کرنا ہے وہی قرآن شریف کے تدبر میں لگاوے۔دل کی اگر تختی ہو تو اس کے نرم کرنے کے لئے یہی طریق ہے کہ قرآن شریف کو ہی بار بار پڑھے۔جہاں جہاں دعا ہوتی ہے وہاں مومن کا بھی دل چاہتا ہے کہ یہی رحمت الہی میرے بھی شامل حال ہو۔قرآن شریف کی مثال ایک باغ کی ہے کہ ایک مقام سے انسان کسی قسم کا پھول چنا ہے پھر آگے چل کر اور قسم کا پھول چنا ہے۔پس چاہئے کہ ہر ایک مقام کے مناسب حال فائدہ اٹھاوے۔( ملفوظات جلد ۳، صفحه ۵۱۹) غرض قرآن شریف معارف و حقائق کا ایک دریا ہے۔اور پیشگوئیوں کا ایک سمندر ہے اور ممکن نہیں کہ کوئی انسان بجز ذریعہ قرآن شریف کے پورے طور پر خدا تعالی پر یقین لا سکے کیونکہ یہ خاصیت خاص طور پر قرآن شریف میں ہی ہے کہ اس کی کامل پیروی سے وہ پردے جو خدا میں اور انسان میں حائل ہیں سب دور ہو جاتے ہیں۔ہر ایک مذہب والا محض ایک قصہ کے طور پر خدا کا نام لیتا ہے مگر قرآن شریف اس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھلا دیتا ہے اور یقین کا نورانسان کے دل میں داخل کر دیتا ہے۔وہ خدا جو تمام دنیا پر پوشیدہ ہے وہ محض قرآن شریف کے ذریعہ سے دکھائی چشمه معرفت از روحانی خزائن جلد ۲۳، صفحه ۲۵۹-۲۶۰) ہو میں بار بار کہتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول کریم والے سے سچی محبت رکھنا اور کچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے۔(ضمیمہ انجام آنقم از روحانی خزائن جلد ۱۱، صفحه ۳۴۵) قرآن شریف پر تدبر کرد۔اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئیند ہ زمانے کی خبریں دیتا ہے۔