700 احکام خداوندی

Page 247 of 615

700 احکام خداوندی — Page 247

247 اور حد سے بڑھنے والوں کے حکم کی پیروی نہ کرو۔جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔496306 مداہنت اور بُرائیوں میں ملوث انسانوں کی اطاعت کی ممانعت ✩ فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِبِينَ وَدُوْالَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلافٍ مَّهِيْنٍ هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ مَّنَّاعٍ لِلْخَيْرِ سُعْتَدٍ أَثِيمٍ سُتُلٍ, بَعْدَ ذَلِكَ (القلم: ١٤٠٩ ) | پس تو جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کر۔وہ چاہتے ہیں کہ اگر تو اوچ سے کام لے تو وہ بھی اوچ سے کام لیں گے۔اور تو ہر گز کسی بڑھ بڑھ کر تمہیں کھانے والے ذلیل شخص کی بات نہ مان۔(جو ) سخت عیب جو ( اور ) چغلیاں کرتے ہوئے بکثرت چلنے والا ہے۔(جو) بھلائی سے بہت روکنے والا ، حد سے تجاوز کرنے والا (اور) سخت گنہ گار ہے۔بہت سخت گیر۔اس کے علاوہ ولد حرام ہے۔(نوٹ: ان آیات میں درج ذیل برائیوں میں مبتلا لوگوں کی اطاعت نہ کرنے کا حکم ہے ) جھٹلانے والوں کی بات نہ مان جو خواہش رکھتے ہیں تو اپنے دین میں کچھ نرمی کرے تو (1) 497 وہ بھی اپنے دین میں کچھ نرمی کریں۔(2) 498 (3) 499 (4) 500 (5) 501 (6) 502 (7) 503 (8) 504 (9) 505 بڑھ بڑھ کر تمہیں کھانے والے ذلیل شخص کی۔سخت عیب جو کی۔چغلیاں کرتے ہوئے بکثرت چلنے والوں کی۔نیکی اور بھلائی سے روکنے والوں کی۔حد سے تجاوز کرنے والے۔سخت گناہ گار کی۔بدلگام ( سخت گیر ) کی۔اور ولد حرام کی بات نہ مان۔