700 احکام خداوندی

Page 234 of 615

700 احکام خداوندی — Page 234

234 ہاتھ پر ہے۔پس جو کوئی عہد توڑے وہ اپنے ہی مفاد کے خلاف عہد توڑتا ہے اور جو اُس عبد کو پورا کرے جو اُس نے اللہ سے باندھا تو یقیناً وہ اُسے بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔449 مومن عورتوں کی بیعت کے خاص نکات (الممتحنة: ١٣) لا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَ كَ الْمُؤْسِنَتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰ أَنْ لَّا يُشْرِكُنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَ لَا يَسْرِقُنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِيْنَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِيْنَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَ أَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِيَنَكَ فِي مَعْرُوفٍ فَبَا يَعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرُ لَهُنَّ اللهَ * إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۔اے نبی ! جب مومن عورتیں تیرے پاس آئیں (اور ) اس (امر) پر تیری بیعت کریں کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور نہ ہی چوری کریں گی اور نہ زناکریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ ہی (کسی پر) کوئی جھوٹا الزام لگا ئیں گی جسے وہ اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے سامنے گھڑ لیں اور نہ ہی معروف ( امور ) میں تیری نافرمانی کریں گی تو تو ان کی بیعت قبول کر اور ان کے لئے اللہ سے بخشش طلب کر۔یقینا اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(نوٹ: اس آیت میں مومن عورتوں کو درج ذیل شرائط بیعت پر بیعت کرنے کا حکم ہے ) (1) کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرا ئیں گی۔(2) 450 (3) 451 (4)|452 (5) 453 (6) 454 (7) 455 چوری نہیں کریں گی۔زنا نہیں کریں گی۔اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی۔اور نہ ہی کسی پر کوئی جھوٹا الزام لگا ئیں گی جسے وہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے سامنے گھڑ لیں۔یعنی بہتان تراشی نہیں کریں گی۔اور نہ ہی معروف امور میں تیری نافرمانی کریں گی۔ان امور پر نبی کو ان عورتوں سے بیعت لینے کا حکم اور ان کے لئے اللہ تعالی سے بخشش طلب کرنے کا حکم ہے۔