700 احکام خداوندی — Page 229
شهدا شهد النساء : ١٣٠ 229 206 431 مومنوں کے درمیان صلح کرانا وَإِن طَائِفَتَنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ، فَإِنْ بَغَتْ إحْدَهُمَا عَلَى الأخرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِي ءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَآءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ إِنَّمَا الْمُؤمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ) (الحجرات: ١١،١٠) اور اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو اُن کے درمیان صلح کرواؤ۔پس اگر اُن میں سے ایک دوسری کے خلاف سرکشی کرے تو جو زیادتی کر رہی ہے اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے فیصلہ کی طرف لوٹ آئے۔پس اگر وہ کوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان عدل سے صلح کرواؤ اور انصاف کرو۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔مومن تو بھائی بھائی ہی ہوتے ہیں۔پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کروایا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔( نوٹ : ان آیات میں مؤمنوں میں اختلاف کی صورت میں صلح کروانے کے درج ذیل احکام ملتے ہیں ): (1) (2) 432 (3) 433 (4) 434 (5) 435 (6) اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں لڑ پڑیں تو اُن میں صلح کراؤ۔اگر ان میں سے ایک دوسری کے خلاف سرکشی کرے تو زیادتی کرنے والی جماعت سے لڑو۔اگر وہ اللہ کے فیصلہ کی طرف لوٹ آئے تو دونوں میں عدل سے صلح کراؤ۔انصاف کرو۔مومن بھائی بھائی ہیں ہیں اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو۔تقوی اختیار کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔