700 احکام خداوندی

Page 199 of 615

700 احکام خداوندی — Page 199

199 375 223 مریم اور فرعون کی بیوی سے مومنوں کی مثال وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَ نَجَنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهِ وَ نَجِنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِيْنَة وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمُرْنَ الَّتِى أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَحْنَا فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا وَ صَدَّقَتُ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَيْنِيْنَ O (التحريم : ١٣،١٢) اور اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے فرعون کی بیوی کی مثال دی ہے۔جب اس نے کہا اے میرے رب ! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچالے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔اور عمران کی بیٹی مریم کی ( مثال دی ہے ) جس نے اپنی عصمت کو اچھی طرح بچائے رکھا تو ہم نے اس ( بچے ) میں اپنی روح میں سے کچھ پھونکا اور اس ( کی ماں) نے اپنے رب کے کلمات کی تصدیق کی اور اس کی کتابوں کی بھی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔378 نوح اور لوط کی بیویوں سے کافر کی مثال (التحريم : ١ ١ ) ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلَا لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَّ امْرَأَتَ لُوطٍ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَ يُن مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَهُمَا فَلَمُ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَبَعَ الأَخِلِينَ اور اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان کی ہے۔وہ دونوں ہمارے دو صالح بندوں کے ماتحت تھیں۔پس ان دونوں نے ان سے خیانت کی تو وہ اُن کو اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی بچا نہ سکے اور کہا گیا کہ تم دونوں داخل ہونے والوں کے ساتھ آگ میں داخل ہو جاؤ۔