700 احکام خداوندی

Page 198 of 615

700 احکام خداوندی — Page 198

198 نہیں رکھتا اور وہ اپنے مالک پر ایک بوجھ ہے۔وہ اسے جس طرف بھی بھیجے وہ کوئی خیر ) کی خبر ) نہیں لاتا۔کیا وہ شخص اور وہ برابر ہو سکتے ہیں جو عدل کا حکم دیتا ہے اور سیدے راستے پر گامزن ) ہے؟ 373 مشرک اور مومن کی مثال مضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَ مَنْ رَّزَقُنَهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَيُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا هَلْ يَسْتَوْنَ * (النحل: ٤٦) اللہ مثال بیان کرتا ہے ایک بندہ مملوک ہو اور کوئی قدرت نہ رکھتا ہو اور ایک اور شخص جسے رزق دیا گیا ہو اور وہ رزق سے خفیہ طور پر بھی اور علانیہ طور پر بھی خرچ کرتا ہو کیا برابر ہو سکتے ہیں؟ الزمر : ٣٠ 222 374 حق و باطل کی مثال أنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيا وَ مِمَّا يُوْقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعِ زَبَدٌ مِّثْلُهُ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْ هَبُ جُفَاءٌ وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَهُ (الرعد: ۱۸) اُس نے آسمان سے پانی اُتارا تو وادیاں اپنے ظرف کے مطابق بہہ پڑیں اور سیلاب نے اوپر آجانے والی جھاگ کو اُٹھالیا۔اور وہ جس چیز کو آگ میں ڈال کر دہکاتے ہیں تا کہ زیور یا دوسرے سامان بنا ئیں اس سے بھی اسی طرح کی جھاگ اٹھتی ہے اسی طرح اللہ سچ اور جھوٹ کی تمثیل بیان کرتا ہے۔پس جو جھاگ ہے وہ تو بے کار چلی جاتی ہے اور جو انسانوں کو فائدہ پہنچاتا ہے تو وہ زمین میں ٹھہر جاتا ہے۔اسی طرح اللہ مثالیں بیان کرتا ہے۔