700 احکام خداوندی

Page 196 of 615

700 احکام خداوندی — Page 196

196 218 369 اللہ کے رستہ میں خرچ کرنے والوں کی مثال ہ مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنَبَتَتْ سَبْعَ ط سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مَا لَهُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقرة: ٢٢٢) اُن لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ایسے بیج کی طرح ہے جو سات بالیں اُگاتا ہو۔ہر بالی میں سودانے ہوں اور اللہ جسے چاہے (اس سے بھی) بہت بڑھا کر دیتا ہے اور اللہ وسعت عطا کرنے والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔(البقرة: ۲۶۶) وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَ تَثْبِيتًا مِنْ أَنفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ، بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أكُلَهَا ضِعْفَيْنِ ۚ فَإِن لَّمْ يُصِبُهَا وَابِلٌ فَظَلَّ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ 0 اور اُن لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اور اپنے نفوس میں سے بعض کو ثبات دینے کے لئے خرچ کرتے ہیں ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اسے تیز بارش پہنچے تو دیڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے ، اور اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو شبنم ہی بہت ہو۔اور اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔219 370 اسلام اور دیگر مذاہب کی مثال أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةٌ طَيِّبَةٌ كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ O وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيئَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيئَةِ إِ جُتُنَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَالَهَا مِنْ قَرَارٍ کیا تو نے غور نہیں کیا کہ کس طرح اللہ نے مثال بیان کی ہے ایک کلمہ طیبہ کی ایک شجرہ طیبہ ہے۔اس کی جڑ مضبوطی سے پیوستہ ہے اور اس کی چوٹی آسمان میں ہے۔وہ ہر گھڑی اپنے رب کے حکم ابرهيم : ۲۵ ،۲۷)