700 احکام خداوندی — Page 195
195 215 366 اللہ کے سوا دوست بنانے والوں کی مکڑی سے مثال مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ ثُمَّ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ) (العنكبوت: ۴۲) اُن لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور دوست بنائے مکڑی کی طرح ہے۔اُس نے بھی ایک گھر بنایا اور تمام گھروں میں یقینا مکڑی ہی کا گھر سب سے زیادہ کمزور ہوتا ہے۔کاش وہ یہ جانتے۔216 367 خدا کی نعمتوں پر ناشکری کرنے کی مثال | وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ سِنَةٌ تُطْمَئِنَّةٌ يَا تِيْهَا رِزْقُهَارَ غَدًا مِنْ كُلِّ ا مَكَانٍ فَكَفَرْتُ بِأَنْعُمِ اللَّهِ فَأَذَاتَهَا اللَّهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْنِ بِمَا كَانُوا يَصُعُونَ (النحل: ١١٣) اور اللہ (تمہیں سمجھانے کے لئے ) ایک بستی کا حال بیان کرتا ہے۔جسے ہر طرح سے ) امن حاصل ہے ( اور ) اطمینان نصیب ہے ہر طرف سے اس کا رزق اسے با فراغت پہنچ رہا ہے۔پھر ( بھی ) اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی ہے اُس ( کی اس ناشکری ) پر اللہ نے اس (کے باشندوں ) پر ان کے اپنے ( گھناؤنے عمل کی وجہ سے بھوک اور خوف کالباس نازل کیا ہے۔217 368 اصحاب القریة کو بطور مثال پیش کرنا ہ وَاضْرِبُ لَهُمْ مَّثَلًا أَصْحَبَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَ هَا الْمُرْسَلُوْنَ ) (يس: ۱۴) اور ان کے سامنے اصحاب قریہ کو مثال کے طور پر پیش کر جب اس (بستی) میں (اللہ کی طرف سے ) مرسلین آئے۔