700 احکام خداوندی

Page 19 of 615

700 احکام خداوندی — Page 19

19 احکامات کی تعداد بارے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات ☆ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا درواز داپنے ہاتھ (کشتی نوح) سے اپنے پر بند کرتا ہے۔“ ☆ اگر چه حصول حقیقت اسلام کے وسائل اور بھی ہیں جیسے صوم و صلوۃ اور دعا اور تمام احکام الہی جو چھ سو سے بھی کچھ زیادہ ہیں لیکن علم عظمت و وحدانیت ذات اور معرفت شیون وصفات جلالی و جمالی حضرت باری عز اسمه وسیلۃ الوسائل اور سب کا موقوف علیہ ہے کیونکہ جو شخص غافل دل اور معرفت الہی سے بکلی بے نصیب ہے وہ کب توفیق پاسکتا ہے کہ صوم اور صلوٰۃ بجالا وے یا دعا کرے یا اور خیرات کی طرف مشغول ہو۔ان سب اعمال صالح کا محرک تو معرفت ہی ہے اور یہ تمام دوسرے وسائل دراصل اس کے پیدا کردہ اور اسی کے بنین و بنات ہیں۔آئینہ کمالات اسلام از روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۷-۱۸۸) یا درکھو کہ قرآن کریم میں پانسو کے قریب حکم ہیں اور اُس نے تمہارے ہر یک عضو اور ہر یک قوت اور ہر یک وضع اور ہر یک حالت اور ہر یک عمر اور ہر یک مرتبہ فہم اور مرتبہ فطرت اور مرتبہ سلوک اور مرتبہ انفرادا در اجتماع کے لحاظ ایک نورانی دعوت تمہاری کی ہے سو تم اس دعوت کو شکر کے ساتھ قبول کر داور جس قد رکھانے تمہارے لیے تیار کئے گئے ہیں وہ سارے کھاؤ اور سب سے فائدہ حاصل کرد اور جو شخص ان سب حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا ہے میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے دن مواخذہ کے لائق ہو گا۔اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو اور مسکینی سے قرآن کریم کا جواء اپنی گردنوں پر اٹھاؤ کہ شریر بلاک ہو گا اور سرکش جہنم میں گرایا جائے گا۔پر جو غریبی سے گردن جھکاتا ہے وہ موت سے بچ جائے گا۔ازاله او بام از روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴۸) " قرآن شریف میں اول سے آخر تک اوامر اور نواہی اور احکام الہی کی تفصیل موجود ہے اور کئی سو شاخیں مختلف قسم کے احکام کی بیان کی ہیں“۔( ملفوظات جلد ۴ صفحه ۶۵۵)