700 احکام خداوندی — Page 18
18 ید سات دریا درمیاں یا سات قرآن درمیان کا محاورہ پناہ مانگنے کے لئے استعمال ہوتا ہے کہ خدا نہ کرے ایسا ہو۔سات روپیہ اور یہ نمود : غریب کا اپنی بڑائی ظاہر کرنا۔سات مامووں کا بھانجا سارے کنبے کا لاڈلا بچہ۔سات مامووں کا بھانجا بھوک بھوک پکارے کثیر رشتے دار رکھنے کے باوجود محتاجی اور بے کسی کی زندگی گزارنا۔ی سات سہاگنوں کا ہا تھ لگوانا یا سات سہاگنوں کو کھانا کھلانا یہ محاورہ شادی کے موقع پر ایسی سات عورتوں سے نیک شگون لینے کے بارہ میں استعمال ہوتا ہے جن کے خاوند زندہ ہوں۔ہندو ایسی عورتوں سے شادی کا جوڑا کٹواتے یا ہاتھ لگواتے یا انہیں کھانا کھلاتے تھے۔سات سہیلیوں کا جھمکا یعنی سات چھوٹے چھوٹے ستاروں کا گچھا۔ہفت خواں رستم : نہایت مشکل کام کرنا۔ہفت دانہ ایران کی مشہور مٹھائی جو سات قسم کے میووں سے بنتی ہے اور بالعموم دسویں محرم کو تقسیم کی جاتی ہے۔سات کے لفظ کے ساتھ پانچ کا لفظ بھی بسا اوقات لگایا جاتا ہے اور وہ مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جیسے سات پانچ : چند آدمی۔ید سات پانچ کرنا: بہانے کرنا۔ہید سات پانچ کی لاٹھی ایک جینے کا بوجھ زیادہ لوگ مل جل کر کام کریں تو کام ہلکا ہو جاتا ہے۔بہت سے آدمیوں کی تھوڑی تھوڑی مدد سے ایک کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔و سات پانچ مل کیجیے کاج ، ہارے جیتے نہ آوے لاج (مثل): یعنی صلاح مشورے کے بعد بھی نا کا می آجائے تو شرمندگی اٹھانا نہیں پڑے۔اعداد کاعلم رکھنے والوں نے حروف ابجد کو سات سات کے سیٹ بنا کر پانچ سیٹ میں تقسیم کیا ہے۔جیسے ہفت حروف آبی ( بر مشتمل سات حروف) ہفت حروف آتشی ( بر مشتمل سات حروف) ہفت حروف استعلا ( بر مشتمل سات حروف) ہفت حروف خاکی (بر مشتمل سات حروف) بخت حروف ہوائی ( بر مشتمل سات حروف)