700 احکام خداوندی

Page 187 of 615

700 احکام خداوندی — Page 187

187 349 آیات اللہ کا انکار کرنے والوں سے لا تعلقی وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوا بِايَتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَسِرِينَ O (يونس: ٩٢) اور تُو ہرگز ان لوگوں میں سے نہ ہو جنہوں نے اللہ کے نشانات کو جھٹلا دیا ورنہ تو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائے گا۔ال عمران: ۷۱ - الانعام: ۱۵۸ - الكهف: ۵۸ - العنكبوت: ۵۰ - المؤمن : ۵ 350 نشانات کی تکذیب کرنے والوں کی پیروی نہ کرنا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْآخِرَةِ (الانعام: ا د ا ) اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا اور جو آخرت پر یقین نہیں لاتے۔المائدة : ۴۹ ، ۵۰ - الجانية : ۱۹ 200 351 آیات اللہ کو معمولی قیمت پر بیچنا وَلَا تَشْتَرُوا بِايَتِي ثَمَنًا قَلِيلًا ر اور میری آیات کے بدلے معمولی قیمت وصول نہ کرو۔المائدة : ۴۵- آل عمران: ۲۰۱ (البقرة: ۴۲)